
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 44 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ 1 روز قبل توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14-14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا۔عدالت کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر مجموعی طور پر 1 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔احتساب عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ بشریٰ بی بی پر بھی 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے