
سبی کے علاقے جناح روڈ پر سیاسی جماعت کی ریلی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے علاقے سبی میں جناح روڈ پر جی پی او چوک کے قریب سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران دھماکا ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد کے جاں بحق اور 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ
ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے کے بعد جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دوسری جانب سے حالات کے پیشں نظر سبی اور کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔