سی سی ٹی وی ریکارڈنگ پبلک کرنے پر پابندی عائد

Share

سعودی عرب میں سیکیورٹی کیمروں کے قانون سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی، قانون کے مطابق سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سیکیورٹی کیمروں کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سخت سزاؤں کا عندیہ دیا ہے۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پر 20 ہزار ریال یعنی تقریباً 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے یہ اعلان پرائیویسی اور سیکیورٹی کے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے تحت کیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ نہ صرف سکیورٹی کیمرہ سسٹم یا ان کی ریکارڈنگ کو نقصان پہنچانا بلکہ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ پر بھی سخت سزائیں دی جائیں گی۔اس کے علاوہ وزارت نے سکیورٹی کیمروں کی تنصیب سے متعلق بھی مخصوص ضوابط بیان کیے ہیں۔سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ جن مقامات پر کیمرے لگانا ممنوع ہے وہاں غیر قانونی طور پر کیمرے نصب کرنے پر بھی 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد ہو سکتا ہے

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …