مسلم ممالک غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کی بجائے اسرائیل سے تعلقات ختم کریں: ایرانی سپریم لیڈر

Share

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسلامی ممالک سے کہا ہےکہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کے بجائے اسرائیل سے تعلقات ختم کریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی ممالک کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ گمراہ کن ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو جنگ بندی کی وکالت کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ ان کے بس سے باہر ہے بلکہ تمام اسلامک ممالک کو وہ اقدام لینا چاہیے جو ان کے اختیار میں ہے۔آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھاکہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات منقطع کر لیں اور اس حکومت کی مدد نہ کریں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar