یوکرینی قیدیوں سے بھرا روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ

Share

یوکرینی قیدیوں کو لے کر جانے والا روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ آج صبح روسی شہر بیلگوروڈ کے قریب کریش ہوا جس میں 65 یوکرینی قیدی، عملے کے 6 اور دیگر 3 افراد سوار تھے۔رپورٹس کے مطابق طیارے کے کریش ہونے کے بعد اس میں آگ لگنے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر کریش کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، یہ بھی نہیں معلوم کہ اس حادثے میں کوئی زندہ بچا ہے یا نہیں۔روسی وزارتِ دفاع کے مطابق حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور خصوصی ملٹری کمیشن جائے حادثہ پر روانہ ہوگیا ہے

Check Also

سعودی ولی عہد کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ استقبالیہ، غیرملکی سربراہان شریک

Share سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ …