مسجد کے باہر انتہا پسند ہندوؤں کی نعرے بازی، تصادم کے بعد موٹر سائیکلیں چھوڑ کرفرار

Share

دہلی کے علاقے کالندی کنج میں پولیس نے دو گروہوں میں تصادم کے بعد سات افراد کو گرفتار کرلیاموٹر سائیکلوں پرسوار انتہا پسند ہندوؤں نے ایک ریلی نکالی اور مسجد کے نزدیک پہنچ کر نعرے بازی۔ انہوں نے انتہا پسند ہندو گروپوں میں مقبول زعفرانی رنگ کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔انڈیا میڈیا کے مطابق مسجد کے نزدیک کچھ مقامی لوگوں نے موٹر سائیکل سوار ہندو نوجوانوں کو نعرے لگانے سے روکا تو جھگڑا ہوگیا۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ بہت سے ہندو نوجوان موٹر سائیکلیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات افراد کو حراست میں لیا اور 9 موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لیں۔اس واقعے کے بعد ہندو اور مسلمان زعما کے درمیان میٹنگ بھی ہوئی تاکہ معاملات کو مزید بگڑنے سے روکا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar