
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بشریٰ بی بی سے عدت میں نکاح کے کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کی فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔عدالت نے کہا کہ اس نوعیت کا ایک کیس پہلے ہی چیف جسٹس اسلام آباد کی عدالت میں ہے۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ میں 25 نومبر سے غیرقانونی طور پر عدالتی کارروائی ہو رہی ہے، 11 دسمبر اور 9 جنوری کے ٹرائل کورٹ کے آرڈرز کو کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے کیس کی فائل بھی گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی گئی تھی