300 یونٹ مفت بجلی اور دگنی تنخواہ کیلئے بلاول کو ووٹ دیں: آصفہ بھٹو

Share

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنوانے کے لیے ان کی آصفہ بھٹو  انتخابی مہم پر نکل پڑيں۔

آصفہ بھٹو نے کراچی میں مختلف علاقوں کے دورے کیے جہاں انہوں نے دھواں دھار خطابات کیے، بہن نے بھائی کے نعرے بھی لگوائے۔

 ابراہیم حیدری میں کارکنوں سے خطاب میں آصفہ بھٹو نے کہا اگر آپ چاہتے ہیں کہ 300 یونٹ بجلی مفت ملے اور تنخواہ دگنی ہو تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں، بلاول کو کامیاب کرائیں

 میمن گوٹھ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں بچوں کو اچھی تعلیم ملے تو تیر پر مہر لگائیں۔

 ملیر میں خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جوغریب کی تکلیف کو سمجھتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar