
سابق صوبائی وزیرعطامانیکا نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے ملاقات میں شہبا ز اپنے یا بیٹے کیلئےن لیگ کا ٹکٹ مانگ لیا۔عطا مانیکا اور ان کے بیٹے حیات مانیکا نے پی پی 193 پاک پتن سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2018ء میں حیات مانیکا اس حلقے سے الیکشن ہار گئے تھے۔ شہباز شریف نے سابق صوبائی وزیر کو ان کے حلقے کا معاملہ نواز شریف کے سامنے رکھنے کا وعدہ کیا۔ میاں حیات مانیکا بشری بی بی کے داماد بھی ہیں۔