لکی مروت: گھر میں فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

Share

خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا ہے جس میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیںمقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔قتل کی اس واردات کے محرکات کا پتہ چلانے کے لیے پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے

Check Also

سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا، حل یہی ہے 15 صوبے بنادیے جائیں: احسن اقبال

Share وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز …