لاہور میں نجی سوسائٹی کی مسجد میں فائرنگ سے امام قتل

Share

لاہور کے علاقے مناواں میں واقع نجی سوسائٹی میں فائرنگ سے امام مسجد کو قتل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص نے مسجد میں داخل ہوکر امام مسجد پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت قاری محمد حنیف کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …