سزا یافتہ افراد کی نااہلی مدت 10 سال کرنے کیلئے نیب کا عدالت سے رجوع

Share

نیب سزا یافتہ کی دس سالہ نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز اپیل پر آج سماعت کریں گے۔نیب نے عدالت سے سنگل بنچ کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔نیب کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب کیسز میں سزا یافتہ افراد الیکشن لڑنے کیلئے ہائیکورٹ سنگل بنچ فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں۔نیب کے مطابق جون میں سنگل بنچ نے نااہلی کی مدت دس کی بجائے پانچ سال کر دی تھیسنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی، اب الیکشن لڑنے کے لئے سنگل بنچ کے فیصلے کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔نیب نے استدعا کی کہ عدالت انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بنچ کا فیصلہ فوری معطل کرے۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …