شمالی وزیرستان: پنجاب سے آکر حجام کی دکان چلانے والے 6 افراد قتل

Share

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میر علی بازار میں حجام کی دوکان چلا رہے تھے، تمام افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو رات کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور آج صبح میرعلی بازار کے قریب سے لاشیں برآمد ہوئیں، خیال رہے کہ 22 دسمبر 2023 کو جنوبی وزیرستان کے علاقے دژہ غونڈئی میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زیر تعمیر پولیس تھانے میں کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔جبکہ 30 دسمبر 2023 کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …