شدید دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر،موٹرویز بند

Share

اسلام آباد اور راولپنڈی کے اطراف شدید دھند کے باعث اسلام آباد کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر شارجہ اسلام آباد کی پرواز کو پشاور لینڈ کیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بحرین، لندن، دمام اور دبئی سے پروازوں کی اسلام آباد آمد میں تاخیر ہوئی ہے۔اسلام آباد سے استنبول، دمام، بحرین، گلگت اور لندن کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے غیرملکی ایئر لائن کی پرواز لندن، متحدہ عرب امارات کی پرواز دبئی روانگی کی منتظر ہے جبکہ دھند کے باعث اسلام آباد سے گلگت اور بحرین کی پروازیں بھی روانہ نہ ہو سکیں دوسری جانب سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز بند کردی گئی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar