سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی عام انتخابات سے قبل وطن واپسی کا منصوبہ

Share

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بارے میں نواز لیگی ذرائع کا. کہنا ہے کہ انکی واپسی عام انتخابات سے قبل متوقع ہے

بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کے لئے نواز شریف اورپارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے درمیان تفصیلی سیاسی مشاورت ہوئی ہے ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی فوری وطن واپسی کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں ۔پارٹی نواز شریف کی واپسی آئندہ سال کے دوران لیکن عام انتخابات سے قبل متوقع ہے۔نواز شریف کی وطن واپسی عدالتی فیصلے کی روشنی میں ہی ہو گی۔ نواز شریف وطن واپسی سے قبل اپنے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیوں پر اعلیٰ سطح کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کریں گے۔مطالبے میں مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ اعلیٰ سطح کا تحقیقاتی کمیشن تمام کیسز کے حقائق اور پس پردہ تفصیلات سامنے لا کر عدالتوں کے روبرو پیش کرے۔

عدالت تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹس کی روشنی میں میرٹ پر فیصلہ دے تاکہ میں قوم کے سامنے سرخرو ہو کر وطن واپس آؤں پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز پارٹی قائد کے اس مطالبے کو مقتدر حلقوں کے سامنے پیش کرنے کے لئے لیگی رہنماؤں کو ٹاسک دیں گی جبکہ پارلیمنٹ عوامی اور پارٹی سطح پر بھی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مطالبے کے حق میں آواز بلند کی جائے گیاور رائے عامہ ہموار کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar