ڈی سی لاہور نے صنم جاوید کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

Share

ڈپٹی کمشنر لاہور نے سانحہ 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمہ اور پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے صنم جاوید کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، جسٹس علی باقرنجفی کی عدالت میں سرکاری وکیل نے رپورٹ جمع کرا دی۔سرکاری وکیل کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔صنم جاوید کے والد نے نظربندی کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جبکہ صنم جاوید کے والد کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن 2 دسمبر کو جاری کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar