دیربالا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Share

دیربالا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے.افسوسناک حادثہ دیربالا کے علاقے سلام کوٹ میں پیش آیا جہاں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، زخمیوں کو دیر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جاری ہے۔ہری پور میں کار پل سے نیچے جاگری، سینئر صحافی سمیت 3 افراد شدید زخمیدوسری جانب ہری پور میں ریلوے اسٹیشن کے قریب موٹر کار پل سے نیچے جاگری، حادثے میں سینئر صحافی عقیل احمد اعوان سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں عقیل احمد، ان کی خالہ اور کزن شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو پہلے ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا بعدازاں ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …