لانگ مارچ کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر کے لواحقین کے لئے وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب کیجانب سے پچاس پچاس لاکھ امداد کا اعلان

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف کے اہلخانہ کے لیے 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ضابطےکی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک اہلخانہ کے حوالے کرنےکی ہدایت کی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی صدف نعیم کے اہلخانہ کے لیے 25پہلے لاکھ روپےکا اعلان کیا بعد میں اس رقم کو بڑھا کر 50لاکھ کردیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہےکہ محکمہ ڈی جی پی آر کی جانب سے بھی صدف کے اہلخانہ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، پنجاب حکومت مرحومہ کے بچوں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی.

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *