سائفر کیس میں سپریم کورٹ نے تکنیکی بنیادوں پر ضمانت دی، جس کے اثرات ٹرائل پر نہیں ہوں گے، شاہ خاور

Share

ایف آئی اے کے اسپیشل پراسکیوٹر شاہ خاور نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں سپریم کورٹ نے تکنیکی بنیادوں پر ضمانت دی، سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ ضمانت کے اثرات ٹرائل پر نہیں ہوں گے جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو معلوم نہیں تھا کہ آج عدالت لگے گی، صبح ساڑھے 8 بجے بتایا گیا کہ آج عدالت لگے گی، آج شاہ محمود قریشی کی رہائی نہ ہوسکی۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو نے کہا کہ کسی کو معلوم نہیں تھا کہ آج عدالت لگے گی، صبح ساڑھے 8 بجے بتایا گیا کہ آج عدالت لگے گی، آج شاہ محمود قریشی کی رہائی نہ ہوسکی۔مہربانو قریشی کا کہنا تھا کہ آج جیل میں 8 گھنٹے کارروائی چلی، ملزم، فیملی اور وکیل نہیں تھے، گواہاں کے بیان ریکاڈ ہوئے، دوسری جانب راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر شاہ خاور ایڈووکیٹ نے دیگر وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو کسی بھی ملزم کو ضمانت دینے کا اختیار ہے، سپریم کورٹ نے تکنیکی بنیادوں پرضمانت دی۔شاہ خاور نے کہا کہ منگل کو گواہاں پر جرح مکمل ہوگی، ہمارے پاس 28 گواہ تھے، 2 گواہان کے بیانات پہلے ریکارڈ ہوچکے ہیں، اب تک 25 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سائفرکیس کی سماعت منگل کو ہوگی، سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ ضمانت کے اثرات ٹرائل پر نہیں ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar