پرویز الہیٰ کو طبعی معائنہ اور ٹیسٹ رپورٹس کلئیر آنے کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا

Share

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویزالہٰی کو دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا، طبعی معائنہ اور ٹیسٹ رپورٹس کلئیر آنے کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق چوہدری پرویزالہٰی کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی، جیل اسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا۔طبیعت خرابی کے باعث چوہدری پرویزالٰہی کو آر آئی سی منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبعی معائنہ اور ٹیسٹ کیے گئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ٹیسٹ رپورٹس کلئیرآئیں ہیں، چوہدری پرویز الہٰی کی رضا مندی نہ ہونے پر تھیلیئم اسکین ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل روانہ کردیا گیا۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …