
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران چیئرمین عمران خان کے خلاف بھی گھڑی چور کے نعرے لگ گئے۔عمران خان کے خلاف لگائے جانے والے نعروں کی ویڈیو
سوشل میڈیا پر وائرل ہے ، ویڈیو میں ایک شخص کو عمران خان کا کنٹینر سامنے سے گزرتا دیکھ کر گھڑی چور گھڑی چور کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ایوان عدل لاہور سے عمران خان کی واپسی کے موقع پرکچھ افراد نےگھڑی چور کے نعرے لگائے اور عمران خان کے گزر جانے کے بعد ایک شخص نے نعرے لگانے والے ایک شخص کو دھکا بھی دیا