خیبر پختون خواہ : ین اے 45 کرم ایجنسی میں ضمنی انتخاب جاری

Share

خیبر پختون خوا کے ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں صبح 9 بجے سے پولنگ جاری ہے، ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔اس حلقے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پی ڈی ایم کے امید وار جمیل خان سمیت 16 امیدوارمیدان میں ہیں۔عمران خان اور جمیل خان میں کاٹنے کا مقابلہ جاری ہے۔ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک فخر زمان کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبد الرؤف خان کے مطابق اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 618 ہے۔حلقے کے 143 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 انتہائی حساس اور 119 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔گزشتہ روز ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مٹیریل کی ترسیل کی گئی تھی

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *