تحریک انصاف کا لانگ مارچ، وفاقی کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

Share

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے خلاف وفاقی حکومت نےسپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں پٹیشن علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو لیک کی بنیاد پر دائر کی جائےگی،

مبینہ آڈیو لیک کے مطابق لانگ مارچ میں اسلحہ بردار لائے جا رہے ہیں جس سے خون خرابےکا خدشہ ہے۔ پٹیشن میں سپریم کورٹ سےلانگ مارچ کے دوران ممکنہ خون خرابے سے آگاہ کیا جائےگا، حکومت کی جانب سے درخواست کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے اور جلد سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو سنائی تھی جس میں مبینہ طور پر علی امین گنڈا پور ایک شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کا کہہ رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar