ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیدر لینڈز میچ کے دوران بارش کا امکان

Share

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اپنا تیسرا میچ کل پرتھ میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلےگی تاہم میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم ابتدائی دو میچز میں زمبابوے اور بھارت کے ہاتھوں شکست کھا چکی ہے، پرتھ میں اس وقت موسم سرد اور درجہ حرارت 10 ڈگری ہے،کل پاکستان کے میچ کے دوران ہوا اور بارش کا امکان ہے، کل پرتھ میں مقامی وقت دو سے چار بجے تک بارش کی پیش گوئی ہے۔اتوار کو بارش کے امکانات اس وقت 50 فیصد سےکم ہیں، دو بجے 35، تین بجے 24 اور چار بجے 11 فیصد امکانات ہیں، پرتھ میں آج بھی کچھ دیر بارش ہوئی ہے اور وقفے وقفے سے بوندا باندی بھی ہوئی ہے

Check Also

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود فیصل آباد میں سپردِ خاک

Share پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی نمازِ جنازہ راجہ غلام رسول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *