ایف آئی اے کا شہزاد اکبر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط

Share

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق مشیرِاحتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے انٹر پول کو خط لکھ دیا۔،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا جس کے بعد تحقیقاتی ادارے نے انٹرپول کو خط لکھا۔واضح رہے کہ شہزاد اکبر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈ اور نوسربازی کا مقدمہ درج ہے اور انہیں اسی مقدمے میں اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہےاس کے علاوہ شزاد اکبر کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں گرفتار کرکے 6 جنوری کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …