سندھ کی مساجد میں اب خواتین بھی نماز پڑھ سکیں گی

Share

سندھ کی مساجد میں اب خواتین بھی نماز پڑھ سکیں گی، اس مقصد کیلئے مساجد میں ان کیلئے علیحدہ جگہ مختص کی جائے گی۔مساجد میں خواتین کے لیے جگہ مختص کرنےکا فیصلہ وزیرقانون و اوقاف عمر سومرو کی صدارت میں محکمہ اوقاف کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں صوبے کی مساجد و مدارس کی رجسٹریشن اورخواتین کی مختص کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر اوقاف عمرسومرو کا کہنا تھاکہ محکمہ اوقاف کی77مساجد میں خواتین کے لیے جگہ مختص کی جائے گی۔وزیر قانون اور اوقاف نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مساجد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کےعمل کو تیزکیا جائے۔

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …