کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

Share

سی ٹی ڈی کراچی نے پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کی شناخت عزت من ولد اسفند یار خان کے نام سے ہوئی جو سابق وفاقی وزیر افضل لالا کے گھر پر حملے میں بھی ملوث ہے۔حکام نے کہا کہ گرفتار ملزم نے 3 فوجیوں کو بھی شہید کیا جب کہ ملزم نے متعدد فوجی چھاؤنیوں سمیت پولیس اسٹیشن پر بھی حملے کا اعتراف کیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ عزت من کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …