کراچی : اغواء کا الزام لگا کر ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا، مقدمہ درج

Share

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کو مشتعل ہجوم نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا جسکا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین سگنلز چیک کرنے کی غرض سے آئے اس دوران کسی نے افواہ اڑا دی کہ یہ لوگ بچوں کو اغوا کرنے آئے ہیں جس پر درجنوں افراد نے ان پر لاتوں، گھونسوں، پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا جس سے دونوں ملازمین جان کی بازی ہار گئے، دونوں افراد کو تشدد کرکے قتل کرنے کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کیا گیا ہے

۔مقدمہ میں 15 افراد نامزد ہیں جبکہ 200 سے زائد نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔مقدمہ مقتول اسحاق کے چچا کی مدعیت میں قتل، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ اسحاق اپنے انجینئر ایمن جاوید کے ساتھ سگنلز کی ٹیسٹنگ کے لیے مچھر کالونی آیا تو دونوں افراد کو 200 سے 250 افراد نے پتھروں ڈنڈوں، بلاکوں سے تشدد کرکے قتل کردیا۔مشتعل افراد نے مقتولین کے زیر استعمال گاڑی کو بھِی توڑ پھوڑ کرکے آگ لگا دی، پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک صرف 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar