
سلمان اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ارشد شریف قتل کے حوالے سے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی وفات پاکستان،عالمی سطح پر صحافت کیلیے بڑا نقصان ہے۔ اپنے کیرئیر کے آغاز سے اب تک اپنے لوگوں کا خیال رکھا جس کے وہ گواہ ہیں۔پاکستان میں صحافی بننا آسان نہیں۔ میری پوری ٹیم کو اکثر خطرات کا سامنا رہتا ہے جس کو کم کرنا میرا کام ہے،حکومت نے تحفظ دینے کے بجائے ارشد شریف کے خلاف بغاوت کے مقدمات کا انبار لگا دیا۔ ایف آئی آرز کاٹی گئیں۔وارنٹ جاری کیے گئے۔ حکومت کی انتقامی کارروائیوں نے ارشد شریف کو پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا،بحیثیت دوست اور ساتھی ارشد کے پاکستان چھوڑنے کے فیصلے کا ساتھ دیادہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے کئی ساتھیوں کو کھویا، میں نے آج تک ان ساتھیوں کے خاندانوں کی کفالت جاری رکھی ہوئی ہے۔ جانتا تھا کہ ارشد شریف کو جن خطرات کا سامنا تھا وہ حقائق پر مبنی تھے۔ ارشد نے حکومت سمیت تمام متعلقہ اداروں سے حفاظت کی اپیل کی دفتری معمول کے مطابق ہمارے دفتر نے ارشد شریف کے سفری انتظامات کیے۔ساتھی کی مدد کرنا کب سے جرم ہے؟موجودہ حکومت کے آنے کے بعد میرے خلاف منظم مہم چلائی گئی۔ مجھے کبھی سونے کا اسمگلر یا اسلحے کا سوداگر سمیت دیگر الزامات لگائےحکومت نے ایف بی آر، ایف آئی اے، پیمرا اور ایس ای سی پی کو میرے خلاف ہتھیار بنایا۔ مجھ پر متعدد ایف آئی آرز، وارنٹ گرفتاری اور غداری کے مقدمات بنائے گئے۔ صحافیوں پر مقدمات اور ظلم و ستم نے تشویش میں ڈال دیا، حکومتی اقدامات کی وجہ سے 6 ماہ سے پاکستان نہیں آسکااقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی زیر نگرانی ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔ ارشد کے قتل کی حقیقت تک پہنچنے والی ایسی ہر تحقیقات میں تعاون کروں گا۔ واقعے کی تہہ تک پہنچا جائے تاکہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکےوزیر داخلہ کے ارشد شریف کے قتل سے متعلق مجھ پر الزامات بے بنیاد ہیں۔ الزامات میرے خلاف منظم مہم کا تسلسل ہیں۔ واضح کہتا ہوں میرے بھائی ارشد شریف کے خلاف بہیمانہ فعل میں میرا کوئی دخل نہیں۔ دکھ اور صدمہ ہے ارشد کے قتل پر اب تک کوئی کمیشن نہیں بنایا گیا،ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے بجائے حکومت مجھے سازش کا حصہ بنا رہی ہے۔ قتل پر حکومت جو سیاست کر رہی ہے وہ ایک مکروہ فعل ہے۔ کہا گیا مجھے ارشد کے قتل کی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔ ن لیگ حکومت میں آزادانہ تحقیقات پر یقین نہیں لیکن ہر سوال کا جواب دوں گا