
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت شروع ہوگئی ہے، جس میں عمران خان پر آج فرد جرم عائد ہوسکتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت جاری ہے، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ کیس پر سماعت کررہا ہے۔توہین عدالت کیس میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فرد جرم کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اور فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری دونوں مختلف کیسز میں جیل میں ہیں، اور انہیں گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں کیا گیا تھا، اور دونوں آج بھی پیش نہ ہوسکے، جب کہ اسد عمر ذاتی حیثیت میں کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے ہیں