سابق پولیس اہلکار سے بھاری مقدار میں منشیات، شراب اور اسلحہ برآمد، ملزم فرار

Share

کراچی میں سعید آباد پولیس نے سابق پولیس اہلکار وسیم احمد عباسی کے گھر چھاپا مار کر دو کلو چرس، شراب، گٹکا، ماوا اور 50 بوریاں چھالیہ سمیت 3 رائفل کی 33 اور 12 بور کے 10 راؤنڈ برآمد کرلیے تاہم ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کمیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم وسیم احمد عباس کے گھر سے اتحاد ٹاون کا سرکاری رجسٹر، کیس پراپرٹی کے کاغذات ملے ہیں، اسے جبری طور پر ریٹائرڈ کیا گیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات فروشی، زمینوں پر قبضے، پانی چوری اور دیگرجرائم میں ملوث رہا جس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جب کہ 2014 میں اسپیشل برانچ نے بھی وسیم احمد عباسی کے خلاف آئی آر رپورٹ جاری کی تھی۔پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد وسیم احمد عباسی کو ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل اور پھر جبری ریٹائر کردیا گیا جس کے بعد وہ خود کو صحافی کہلانے لگا اور سوشل میڈیا پر ایکٹو ہوگیا۔ملزم نے دوبارہ منشیات فروشی، زمینوں پر قبضے، غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے ساتھ سرپرستی بھی شروع کر دی، اس کے خلاف 5 مقدمات پہلے جب کہ 5 مقدمات مزید درج کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق 25 نومبر 2023 کو اطلاع تھی کے حَب بلوچستان سے منشیات سے بھرا ٹرک وسیم احمد عباسی کے گھر اتارا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar