توشہ خانہ و القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع

Share

توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔**القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پہنچے۔نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے توشہ خانہ 190 ملین پاؤنڈ کیسز میں بشری بی بی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کردی، اور کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں کیسوں میں جزوی دلائل کو آئندہ سماعت پر مکمل دلائل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …