بیرسٹر گوہر یا شیر افضل مروت؟ چیئرمین پی ٹی آئی نامزد کیے جانے کا امکان

Share

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جمعہ کے روز ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین نامزد کیے جانے کا قوی امکان ہے، عمران خان کے وکیل اور کور کمیٹی کے رکن بیرسٹر گوہر خان نے نئے پی ٹی آئی چیئرمین بننے سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔جبکہ دوسری جانب عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے بھی خود کو چئیرمین شپ کے لئے پیش کر دیا ہے اور دونوں امیدواروں کے پاس پی ٹی آئی کے دو مضبوط دھرے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ ہونے کے بعد نااہل قرار دئیے جانے کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔عمران خان کے فوکل پرسن عمیر نیازی کے مطابق پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین تحریک انصاف کا وکیل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar