ایم ڈی کیٹ میں تیسری بار ناکامی پر اسلامیہ کالج کے طالبعلم نے خودکشی کرلی

Share

اسلامیہ کالج پشاور کے ایک طالب علم نے مبینہ طور پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں مسلسل تیسری بار ناکامی پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔اسلامیہ کالج پشاور کے سینئیر اکیڈمک انڈمنسٹریٹر (پرووسٹ) کے مطابق طالب علم زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے پہلے سمسٹر کا طالب علم تھا، جس نے ہارڈنگ ہاسٹل میں مبینہ طور نشہ آوور گولیاں کھاکر خودکشی کی۔پرووسٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دوست نے طالب علم کو تشویشناک حالت میں کمرے میں پایا تو فوراً وارڈن کو مطلع کیا، جس کے بعد وارڈن، مانیٹر اور ہیڈ بئیرر نے متاثرہ طالب علم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کے معدے کی صفائی ہوئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کے مطابق طالب علم کے والد نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے اور کہا کہ بیٹے نے ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پرخودکشی کی، اس سے قبل بھی دو مرتبہ ٹیسٹ دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ اسلامیہ کالج پشاور کے ہاسٹل میں خودکشی کرنے والے طالب علم کا تعلق پاراچنار سے تھا۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …