اڈیالہ جیل میں عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت شروع

Share

اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیرسماعت کررہے ہیں۔اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت جاری ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیرسماعت کررہے ہیں۔نیب کے پراسیکیوٹر مظفرعباسی ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت پہنچے، جب کہ چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکیل لطیف کھوسہ بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے۔گزشتہ روز نیب ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ نیب کی ٹیم 6 گھنٹے اڈیالہ جیل میں موجود رہی اور عمران خان سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔نیب ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر مستنصرامام اور محمد غفران شامل تھے، جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل کے کانفرنس روم میں تفتیش کی۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …