افغان کرکٹر راشد خان آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے باہر

Share

افغان کرکٹر راشد خان آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے۔بی بی ایل کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور بیک انجری کی وجہ سے راشد ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راشد خان سرجری کرائیں گے، ان کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے بڑا دھچکاہے۔اس کے علاوہ میلبرن اسٹارز کے ہیری بروک بھی بی بی ایل سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

Check Also

گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

Share مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والے کیش …