خیبر پختونخوا میں بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Share

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں آج بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، نوشہرہ، پشاور اور خیبر کے بعض مقامات میں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ زیادہ تر علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں شدید دھند رہنے کا بھی امکان ہے۔گزشتہ روز کالام کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ، دیر کا 1، چترال 2، مالم جبہ 4 اور پشاور میں کم از کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Check Also

آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، امیر جماعت اسلامی

Share امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کراچی دھرنے سے خطاب میں کہا ہے کہ …