
بھارتی شہر کانپور میں بیوی کو خودکشی سے روکنے کے بجائے شوہر ویڈیو بناتا رہا اور پھر ویڈیو سسرال بھی بھیج دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں سنجیو گپتا نامی شخص نے جھگڑے کے بعد اپنی اہلیہ شوبیتا کو خودکشی سے روکنے کے بجائے اس کی فلمبندی شروع کردی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق شوہر نے خاتون کی ویڈیو سسرال بھیج کر ان کی بیٹی کی خودکشی کی اطلاع دی، جس پر لڑکی کے گھر والے پہنچے تو دیکھا کہ لڑکی بستر پر پڑی ہے، جسے اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی 4 سال قبل ہوئی، لڑکی کے گھر والوں نے سسرالیوں پر جہیز نہ دینے پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔کانپور پولیس نے لڑکی کے شوہر سنجیو کو گرفتار کرلیا، اس نے بتایا کہ واقعے سے قبل ہماری لڑائی ہوئی تھی، اس دوران بیوی نے خودکشی کی کوشش کی لیکن پھر واپس اتر گئی تھی۔ملزم کا کہنا ہے کہ ویڈیو بناکر میں نے سسرال بھیج دی تھی جس پر پھر لڑائی ہوئی اور پھر اس نے کمرے میں جاکر پھندا لگالیا لیکن میں سمجھا مذاق کررہی ہے