لاہور پولیس کو مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم عرب امارات سے گرفتار

Share

لاہور پولیس نے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا ہے۔پنجاب پولیس کی جانب سے صوبے میں قتل، ڈکیتی اور اغوا میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی سلسلے میں لاہور پولیس نے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق اشتہاری ملزم صداقت علی نے 2019 میں 3 بچوں کو اغوا کیا اور یو اے ای روانہ ہو گیا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے یو اے ای حکومت سے مسلسل فالو اپ کیا، اور یو اے ای پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar