ہریانہ میں ایک بار پھر ہندو مسلم کشیدگی شروع ہو گئی

Share

بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک بار پھر ہندو مسلم کشیدگی شروع ہوگئی، بلوائیوں نے پوجا کیلئے جانیوالی خواتین پر پتھراؤ کا الزام لگایا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے نوح میں پوجا کے لئے جانے والی خواتین پر پتھر پھینکے جانے کے بعد کشیدگی کو دوبارہ ہوا مل گئی۔رپورٹس کے مطابق پوجا کے لئے جاتے ہوئے کچھ بچوں نے مبینہ طور پر خواتین پر پتھر پھینکے جس سے آٹھ خواتین زخمی ہوگئیں۔ ان الزامات پر ایف آئی آر بھی درج کردی گئی۔نواحی علاقے کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) نریندر بجرنیا کے مطابق پولیس کو فوٹیج ملی ہے جس میں بچے خواتین کے ایک گروپ پر پتھر پھینک رہے ہیں جو کنویں کی پوجا کے راستے میں تھیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 8 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ایس پی کے مطابق ہم فوٹیج میں نظر آنے والے بچوں سے پوچھ گچھ کریں گے، واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی تھی تاہم اب علاقے میں مکمل امن ہے۔

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …