مونس الٰہی کی گرفتاری تک ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رہیں گے، عدالتی فیصلہ جاری

Share

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیا جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ مونس الہٰی نے خود کو روپوش کررکھا ہے، مونس الہٰی پراسکیوشن کے الزامات میں عدالت میں پیش ہونے سے اجتناب کر رہے ہیں، اشتہاری کی کارروائی کا 30 روز کا وقت پورا ہوچکا ہے، اس لیے عدالت مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتی ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جب تک مونس الہٰی گرفتار نہیں ہوتے، ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …