
صحافی اور اینکر ارشد شریف کی میت قائدِ اعظم اسپتال سے پمز اسپتال منتقل کر دی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صحافی ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال میں کیا جائے گا۔اسپتال ذرائع کے مطابق پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرے گی۔اسپتال ذرائع نےبتایا ہے کہ ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا، تاہم تحریری درخواست آنے کے بعد یہ میڈیکل ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ارشد شریف کا جسدِ خاکی پمز منتقل کرنے سے قبل مقتول کے اہلِ خانہ بھی قائدِ اعظم اسپتال پہنچے