غلط فیصلوں کے باوجود بابراعظم سےمقدس گائےجیساسلوک کیوں؟ سابق کپتان حفیظ

Share

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمدحفیظ نے کہا کہ ہے کہ بابراعظم کی کپتانی میں خامیاں نظر آرہی ہیں لیکن ہم مسلسل سن رہے ہیں کہ وہ سیکھ رہے ہیں جلد سیکھ جائیں گے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کپتان لگاتار تین میچوں سے کچھ غلط فیصلے کر رہے ہیں لیکن ان کے ساتھ مقدس گائےجیسا سلوک کیا جارہا ہے

کوئی تنقید نہیں کررہا۔ورلڈکپ میچ 7ویں اوور سے11ویں اوور تک جب بھارتی ٹیم4رنز کیلئے بھی جدوجہد کررہی تھی تو بابراعظم نے اسپنر کے اوورز کیوں ختم نہیں کروائے؟ آخری اوور نواز کو دینا غلط فیصلہ تھا۔ البتہ ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ محمد نواز سے آخری اوور کروانے میں بابر کا قصور نہیں کہ انہیں8اوورز اسپنرز سے ہی کروانے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar