فلپائن میں 6.4شدت کا زلزلہ

Share

فلپائن کے شمالی حصے میں واقع جزیرے لوزون میں رات گئے زلزلہ آیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق فلپائن کے شمالی حصے میں رات گئے آنے والے زلزے کی شدت 6 اعشاریہ 4 تھی۔یورپی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ فلپائن کے جزیرے لوزون میں یہ زلزلہ 40 کلو میٹر زیرِ زمین گہرائی میں آیا ہے

فلپائنی حکام کے مطابق زلزلے کی شدت سے ایک اسپتال اور متعدد گرجا گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔اسکول کی عمارت اور میئر کے دفتر میں دراڑیں پڑنے پر انہیں سیل کر دیا گیا ہے۔فلپائن میں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے

Check Also

پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، اسماعیل بقائی

Share ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *