میاں اسلم اقبال کے بھائی نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

Share

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔امجد اقبال نے کہا کہ وہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پی ٹی آئی نے جو راستہ اختیار کیا وہ ملک کی ترقی کے مخالف تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے، پی ٹی آئی کے کردار کی وجہ سے پی ٹی آئی کو خیرباد کہتا ہوں۔امجد اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …