پرویزالہیٰ کے گھر اہم شخصیت کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ

Share

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی صدر پرویزالہیٰ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، پولیس نے ان کے گھر میں اہم شخصیت کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس پی ٹی آئی رہنما میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کو لاہور میں تلاش کر رہی ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کی لاہور رہائشگاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا، جس کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔پرویزالہیٰ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے چھاپہ گزشتہ رات مارا تھا، اور پولیس نے گھرمیں گھس کرخواتین، بچوں کو باہر نکال کر تلاشی لی۔دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو پرویزالہیٰ کے گھر کسی اہم شخصیت کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر چھاپہ مارا گیا تھا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صدر پرویزالٰہی اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar