غیر قانونی طور پر لیبیا سے پاکستان آنے والے 15 مسافر گرفتار

Share

ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پاسپورٹ پر لیبیا سے پاکستان آنے والے 15 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 15 ملزمان بین الاقوامی پرواز کے ذریعے دوسرے شہریوں کے پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے لیبیا سے پاکستان پہنچے تھے جنہیں ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ لیبیا سے غیر قانونی طریقے سے ملک آنے والے تمام 15 ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مذکورہ پاسپورٹس فی کس 5 لاکھ روپے ادا کرکے ایجنٹ سے حاصل کیے جب کہ ملزمان کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …