ورلڈ کپ: ساتویں ٹاکرے کے لیے پاکستانی ٹیم کی آج کولکتہ میں پریکٹس

Share

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آج کولکتہ میں پریکٹس کرے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم دن 2 بجے سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی۔فاسٹ بولر حسن علی چنئی میں بخار میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں اس لیے اگلی میچ میں انہیں شامل کیا جائے گا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں مدمقابل ہوں گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کل اپنا ساتواں میچ کھیلے گی، اب تک اسے ابتدائی 2 میچز میں کامیابی کے علاوہ دیگر 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث سیمی فائنل تک رسائی بھی مشکل نظرآرہی ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 6 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔پاکستان نے 2 میچ جیتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …