بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

Share

ایڈجسمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی ہے، جس کی منظوری سے عوام پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔حکومت نے بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردیں ہیں، اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست حکومتی ڈسکوز کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں حکومتی ڈسکوز نے نیپرا سے اضافی اخراجات کی وصولی کی درخواست کی ہے۔نیپرا کے مطابق ڈسکوز نے ٹیرف میں ایک روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے، جب کہ کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ روپے وصول کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ڈسکوز نے درخواست میں بتایا ہے کہ مرمت اور آپریشن کی مد میں 4 ارب61 کروڑ روپے، بجلی چوری اور لائن لائسز کی مد میں 6 ارب61 کروڑروپے، اور بجلی کے سسٹم کے استعمال کی مد میں 10 ارب 24 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے۔نیپرا کے مطابق حکومتی ڈسکوز کی درخواست پر 14نومبر کو سماعت کی جائے گی۔

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …