سانحہ مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل ہوگا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن

Share

ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق تعاون کرنے سے انکار کیا، 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل ہوگا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے تمام مقدمات کے چالان جمع کروا دئیے گئے ہیں، اور چالان کے ساتھ تمام شواہد بھی لگا دئیے گئے ہیں۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نے تعاون کرنے سے انکار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش ابھی بھی جاری ہے،ان سے پہلے بھی رابطہ کیا گیا، لیکن انہوں نے تعاون نہیں کیا۔ڈاکٹر انوش مسعود کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar